انٹرٹینمنٹ

ثناء جاوید کی معذور پرستار سے ملاقات، ویڈیو وائرل

ثناء جاوید کی معذور پرستار سے ملاقات، ویڈیو وائرل

لاہور:معروف پاکستانی اداکارہ و سپر ماڈل ثناء جاوید کی معذور پرستار سے ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔‌وائرل ویڈیو میں ثناء جاوید کو اپنے ایک پرستار کے ساتھ کھڑے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اداکارہ کا پرستار معذور ہونے کے سبب وہیل چیئر پر بیٹھا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ثناء جاوید کے چہرے سے تذبذب کی سی کیفیت جھلک رہی ہے، کبھی وہ مسکرا رہی ہیں تو کبھی پریشان ہو کر ادھر ادھر دیکھ رہی ہیں۔‌اس دوران اداکارہ کا پرستار ویڈیو بنانے والے کے ساتھ بات کر رہا ہے، پرستار نے ویڈیو میں ثناء جاوید کا نام بھی بتایا ہے اور یہ بھی بتایا ہے کہ وہ کراچی میں اداکارہ سائرہ یوسف سے بھی ملاقات کر چکے ہیں۔‌واضح رہے کہ اداکارہ ثناء جاوید معروف قومی کرکٹر شعیب ملک کی دوسری اہلیہ ہیں، اس جوڑی نے رواں سال کے آغاز ہی میں شادی کی ہے، اداکارہ ثناء جاوید کی شعیب ملک سے شادی کے بعد شہرت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے