پاکستان تازہ ترین

قومی اسمبلی کا اجلاس آج طلب، الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا ایک اور بل پیش ہوگا

سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد میں اضافہ، بل جمعہ کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا

اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا جس کا 43 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔‌تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام کو چار بجے طلب کیا گیا ہے جس کے 43 نکاتی ایجنڈے کے مطابق حکومت کی جانب سے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا ایک اور بل پیش کیا جائے گا۔‌الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا بل پرائیوٹ ممبر بل کے طور پر پیش کیا جائیگا اور رکن اسمبلی بلال اظہر کیانی پیش کریں گے جبکہ رکن اسمبلی زیب جعفر الیکشن ایکٹ کا دوسرا ترمیمی بل 2024قومی اسمبلی میں پیش کرینگے۔‌اس کے علاوہ ایجنڈے میں توہین عدالت سے متعلق قانون کی منسوخی اور آرٹیکل 184میں ترمیم سے متعلق آئینی ترمیمی بل بھی شامل ہے، اجلاس میں جے یو آئی کے نور عالم خان کی توہین عدالت قانون کی منسوخی کا بل پیش کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے