سا ئنس و ٹیکنالوجی

نوکیا نے اسمارٹ فون کی لت سے بچنے کیلئے ’باربی فون‘ متعارف کرا دیا

نوکیا نے اسمارٹ فون کی لت سے بچنے کیلئے ’باربی فون‘ متعارف کرا دیا

نوکیا برانڈ کے مالک نے ماضی کی طرح 2024 میں بھی فلپ باربی فون لانچ کر دیا۔‌غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ فلپ فون ہیومین موبائل ڈیوائسز (ایچ ایم ڈی) کی جانب سے تیار کیا گیا ہے جس میں شخصیت کو بہتر بنانے کی ٹپس موجود ہیں جبکہ ایک کیمرا بھی دیا گیا ہے۔ مذکورہ موبائل فون میں صارفین کو تصاویر لینے، کال کرنے اور ٹیکسٹ میسج بھیجنے کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں، مگر اس میں انٹرنیٹ یا کوئی سوشل میڈیا ایپلیکیشن موجود نہیں ہے۔ باربی فلپ فون بنانے کا مقصد بچوں اور نوجوانوں میں آن لائن سرگرمیوں سے محفوظ رکھنا جو ان کی صحت پر منفی اثرات مرتب کرتی ہیں۔‌اس فون کو باربی ڈولز بنانے والی کرنے والی کمپنی Mattel کی شراکت داری سے تیار کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے