علاقائی قومی

لاہور میں موٹر سائیکلیں چرانے والے دو بچے گرفتار

لاہور میں موٹر سائیکلیں چرانے والے دو بچے گرفتار

لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں پولیس نے دو بچوں کو موٹر سائکلیں چرانے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ دونوں لاوارث بچوں نے مل کر شاہدرہ ٹاؤن سے 8 موٹر سائیکلیں چرائیں۔ پولیس نے بتایا کہ دونوں لڑکے ایک موٹر سائیکل کا پیٹرول ختم ہونے پر دوسری موٹر سائیکل چرالیا کرتے تھے۔ صائم اور عبداللہ کی عمر 10 سال سے کم ہے۔‌سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں بچوں کو چرائی ہوئی موٹر سائیکل پر دیکھا جاسکتا ہے۔ پولیس نے دونوں بے گھر اور لاوارث بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے