انٹرٹینمنٹ

کنول امین کو اپنے گلوکاربیٹے علی ظفر کی کس بات پرپچھتاوا ہے؟

کنول امین کو اپنے گلوکاربیٹے علی ظفر کی کس بات پرپچھتاوا ہے؟

کنول امین پاکستان کے معروف ماہر تعلیم ہیں۔ ان کا تعلیمی میدان میں35 سال کا تجربہ رہا ہے۔ وہ یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کی وائس چانسلررہ چکی ہیں اورپنجاب یونیورسٹی میں پروفیسر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکی ہیں۔ وہ سپر اسٹار علی ظفر اور دانیال ظفر کی والدہ بھی ہیں۔‌کنول امین وصی شاہ کے شومیں مہمان تھیں اور انہوں نے اپنی زندگی، کیریئر اور پرورش کے بارے میں تفصیل سے بات کی۔ انہوں نے اپنے بیٹے علی ظفر کے بارے میں بھی بہت پیار سے بات کی۔‌کنول امین نے علی ظفر کے بارے میں اپنے ایک پچھتاوے کا بھی ذکر کیا۔‌انہوں نے انکشاف کیا کہ علی بہت ذہین اور پڑھائی میں بہت تیزبچہ تھا اور اس نے 10 ویں جماعت میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اسے اس کے اسکول میں ایوارڈ دیا گیا تھا اور یہ اس کا پہلا بڑا ایوارڈ تھا۔ تاہم وہ اسکول میں تقریب میں شرکت نہیں کر سکی ،اور وہ اب بھی محسوس کرتی ہے کہ انہیں اس دن وہاں ہونا چاہئے تھا۔ کیونکہ یہ علی کی زندگی کی پہلی بڑی کامیابی تھی۔ کنول امین نے خواتین کی تعلیم کے لیے بھی بہت کام کیا ہے اور انہیں ان کی خدمات پر حکومت پاکستان کی جانب سے ستارہ امتیاز سے نوازا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے