اسلام آباد میں مختلف پوائنٹس پر فری وائی فائی، آئی ٹی پارکس کا قیام اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کورس سمیت جدید کورس کروانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ یہ اتفاق رائے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان، چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ راجہ خرم نواز، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ، چیئرمین یوتھ افیئرز رانا مشہود احمد خان کے درمیان ہونے والی میٹنگ میں کیا گیا۔ رکن اسمبلی انجم عقیل کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اسلام آباد میں نوجوانوں سے متعلق ایک جامعہ پالیسی اور پروگرام لا رہے ہیں، اسلام آباد میں مختلف پوائنٹس پر فری وائی فائی، آئی ٹی پارکس کا قیام اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کورس سمیت جدید کورس کروانے پر اتفاق کیا گیا۔انجم عقیل خان نے اسلام آباد میں کھیلوں کے فروغ ، اسٹارٹ اپ پروگرام کے لیے نوجوانوں کی پر ممکن مدد کی جائے گی، اسلام آباد میں طلبا و طالبات کے لیے آسان اقساط پر الیکٹرانک بائیکس اور دیگر امور کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف کے سامنے سفارشات پیش کریں گے۔انجم عقیل خان نے کہا کہ نوجوان قوم کا سرمایہ ہیں ان کو اعلی تعلیم، اسکالرشپ، جدید اسکلز، کھیلوں کے میدان میں حوصلہ افزائی اور دنیا کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لیے ہر محاذ پر حکومت سہولیات فراہم کرے گی۔
سا ئنس و ٹیکنالوجی
اسلام آباد میں مختلف پوائنٹس پر فری وائی فائی ، آئی ٹی پارکس کے قیام کا بھی فیصلہ
- by web desk
- ستمبر 3, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 141 Views
- 3 مہینے ago