اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن روبینہ خالد نے ملاقات کی۔زرداری ہاؤس میں ہونے والے ملاقات میں ملک بھر میں مستحق و نادار افراد کی امداد سے متعلق آپریشن کی آگاہی دی گئی۔پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری سے پی پی پی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے رکن ندیم افضل چن نے بھی زرداری ہاؤس میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کو ندیم افضل چن کی جانب سے مسلم لیگ ن کے ساتھ ہونے والے مشاورتی عمل سے متعلق بریفنگ دی۔