انٹرٹینمنٹ

منشا پاشا کا مثالی شوہر تلاش کرنے والی لڑکیوں کو مفید مشورہ

منشا پاشا کا مثالی شوہر تلاش کرنے والی لڑکیوں کو مفید مشورہ

لاہور: معروف پاکستانی اداکارہ منشا پاشا نے مثالی شوہر تلاش کرنے والی لڑکیوں کو مفید مشورہ دے دیا۔‌اداکارہ منشا پاشا نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کام اور اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے کھل کر اظہار خیال کیا۔‌منشا پاشا نے اپنی شادی سے متعلق بتایا کہ جب میں پہلی بار جبران ناصر سے ملی تو سمجھ گئی تھی کہ میری زندگی میں ان کا ایک بڑا کردار ہوگا، ایک سال انتظار کے بعد میری جبران سے شادی ہو گئی۔‌مثالی شوہر کی تلاش میں رہنے والی لڑکیوں کو مشورہ دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ ایک انسان اچھا ہوتا ہے لیکن ضروری نہیں ہر اچھا انسان اچھا شوہر ہو، اس لیے ایسے شخص کی تلاش کریں جو آپ کو سپورٹ کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے