صحت

صحت کارڈ ، خیبرپختونخوا حکومت انشورنس کمپنی کی 19 ارب روپے کی مقروض

صحت کارڈ ، خیبرپختونخوا حکومت انشورنس کمپنی کی 19 ارب روپے کی مقروض

پشاور، صحت کارڈ اخراجات میں خیبرپختونخوا حکومت انشورنس کمپنی کی 19 ارب روپے کی مقروض ہو گئی۔‌بروقت رقم کی ادائیگی نہ ہونے سے کئی اسپتالوں میں صحت کا رڈ سروسزکی وقفے وقفے سے معطلی کا شکار ہو جاتی ہیں، رقم ادائیگی کی یقین دہانی کے بعد صحت کا رڈ پر سروسز بحال کی جاتی ہیں۔‌محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ کی مد میں اب تک 88 ارب روپے خرچ ہو چکے ہیں، اس رقم سے 35 لاکھ سے زائد افراد کا مفت علاج کیا گیا۔‌محکمہ صحت کے مطابق علاج کی فراہمی پر ماہانہ 2.5 ارب اور سالانہ 30 ارب روپے خرچ کئے جاتے ہیں، 66 فیصد مریضوں نے سرکاری اسپتالوں سے علاج کی خدمات حاصل کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے