تجارت

اسٹاک ایکسچینج: گزشتہ کاروباری ہفتے انڈیکس میں 2 ہزار 741 پوائنٹس کا اضافہ

اسٹاک ایکسچینج: گزشتہ کاروباری ہفتے انڈیکس میں 2 ہزار 741 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی جانب سے ہفتہ وار اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔‌بازارِ حصص میں گزرے کاروباری ہفتے میں مثبت رجحان رہا ، جہاں 100 انڈیکس 2 ہزار 741 پوائنٹس کے اضافے سے 82 ہزار 74 پر بند ہوا۔‌کاروباری ہفتے کے دوران انڈیکس 3 ہزار 4 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 82 ہزار 372 رہی۔ کاروباری ہفتےمیں 1 ارب 87 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔‌شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 73.61 ارب روپے رہی۔‌مارکیٹ کیپٹلائزیشن 1 ہفتے میں 180 ارب روپے بڑھ کر 10 ہزار 723 ارب روپے ہو گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے