انٹرٹینمنٹ

شوہر کی محبت اور یادیں ہمیشہ ہمارے دلوں میں نقش رہیں گی ، شگفتہ اعجاز

شوہر کی محبت اور یادیں ہمیشہ ہمارے دلوں میں نقش رہیں گی ، شگفتہ اعجاز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ شگفتہ اعجاز نے اپنے مرحوم شوہر یحییٰ صدیقی کے نام جذباتی پیغام جاری کر دیا ہے۔‌شگفتہ اعجاز نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنے مرحوم شوہر کی چند یادگار تصاویر کرتے ہوئے ایک طویل جذباتی نوٹ تحریر کیا۔‌اداکارہ نے کہا کہ اگرچہ آپ چلے گئے ہیں لیکن آٓپ کی محبت، میراث اور یادیں ہمیشہ میرے دل اور ہمارے بچوں کے دلوں میں نقش رہیں گی۔ ہماری زندگیوں میں آپ کی موجودگی ایک نعمت تھی اور میں اس وقت کے لیے بہت مشکور ہوں جو ہم نے ساتھ گزارے۔‌اُنہوں نے کہا کہ ہمارے بچے آپ کی زندگی کے چراغ تھے ، آپ ان کی چٹان اور ان کے ہیرو تھے ، آپ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے