علاقائی قومی

سول جج کے چیمبر کو تالا لگانے والی خاتون وکیل کا لائسنس منسوخ

سول جج کے چیمبر کو تالا لگانے والی خاتون وکیل کا لائسنس منسوخ

کوئٹہ: سول جج کے چیمبر کو تالا لگانے والی خاتون وکیل کا وکالت کا لائسنس منسوخ ہوگیا۔‌بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی جانب سے جج کے چیمبر کو تالا لگانے کا نوٹس لیا گیا، بعض وکلا نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ سریاب میں سول جج کے چیمبر کو تالا لگایا تھا۔‌چیف جسٹس نے سول جج کی رپورٹ پر ایکشن لیتے ہوئے خاتون وکیل فرزانہ خلجی کی وکالت کا لائسنس منسوخ کر دیا۔‌چیف جسٹس نے مزید قانونی کارروائی کے لیے معاملے کو بلوچستان بار کونسل کو بھجوا دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے