پاکستان تازہ ترین تجارت

چینی وزیر اعظم کا دورہ پاکستان، بجلی منصوبوں کے 15 ارب ڈالرز سے زائد قرض کی ری پروفائلنگ کا امکان

چینی وزیر اعظم کا دورہ پاکستان، بجلی منصوبوں کے 15 ارب ڈالرز سے زائد قرض کی ری پروفائلنگ کا امکان

چینی وزیراعظم کے متوقع دورہ پاکستان میں ڈیٹ ری پروفائلنگ کےایم او یو پر دستخط کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق اس دورے میں سی پیک کے تحت بجلی منصوبوں کے 15 ارب 40 کروڑ ڈالرز قرضے کی ری پروفائلنگ کا بھی امکان ہے۔‌ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے سی پیک کےتحت بجلی منصوبوں کے قرضوں کی ری پروفائلنگ کی تجویز دی ہے، ڈیٹ ری پروفائلنگ سے پاکستان کی مجموعی ادائیگی کا بوجھ ایک ارب 22 کروڑ ڈالرز بڑھ جائے گا۔‌ذرائع نے بتایا کہ ادائیگی میں 5 سال توسیع سے ادائیگی کا حجم 15.4 ارب سے بڑھ کر 16.62 ارب ڈالرز ہوجائے گا۔‌ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کا پرائیویٹ پاور انفراسٹرکچر بورڈ اور چینی کمپنیاں ایم او یو پر دستخط کریں گی۔‌ڈیٹ ری پروفائلنگ ایم او یو کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی، جس میں تین سال تک چین کو ادائیگی نہ کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔‌‌خیال رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس 15 اور16 اکتوبرکو اسلام آباد میں ہوگا جس میں چینی وزیراعظم بھی شرکت کریں گے۔ یہ 11 سال بعد کسی بھی چینی وزیراعظم کا دورہ پاکستان ہوگا۔‌‌وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے گزشتہ روز بتایا تھا کہ چینی وزیراعظم 14 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے