صحت

کم کھانے اور زندگی کے دورانیے کے درمیان اہم تعلق کا انکشاف

کم کھانے اور زندگی کے دورانیے کے درمیان اہم تعلق کا انکشاف

ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ کیلوریز کی کم مقدار میں کھپت زندگی کے دورانیے کو طویل کر سکتی ہے۔‌چوہوں پر کی جانے والی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ زندگی کے دورانیے پر کھانے کی عادات کے مقابلے میں جینیاتی عوامل کا اثر زیادہ ہوتا ہے۔‌امریکا کی جیکسن لیبارٹری میں کی جانے والی تحقیق کے سربراہ گیری چرچل نے بتایا کہ اگر آپ طویل زندگی چاہتے ہیں تو غذا جیسی کچھ چیزیں ہیں جن پر آپ قابو پا سکتے ہیں۔‌تحقیق میں جینیاتی اعتبار سے تقریباً 1000 مختلف چوہوں کو پانچ طریقوں میں سے کسی ایک طرح سے غذا دی گئی:‌ہر ہفتے کسی ایک دن کچھ کھانے کے لیے نہیں دیا گیا، جبکہ باقی دنوں میں مرضی کے مطابق کھانے دیا گیا‌ہر ہفتے دو لگاتار دن کچھ کھانے کے لیے نہیں دیا گیا، جبکہ باقی دنوں میں مرضی کے مطابق کھانے دیا گیا‌ان چوہوں پر ان کی باقی تمام زندگی تک معائنہ جاری رہا اور اس دوران وقفے وقفے سے ان کے خون کے ٹیسٹ کیے گئے۔‌مطالعے میں یہ بات سامنے آئی کہ وہ چوہے جو بغیر کسی پابندی کے کھانا کھا رہے تھے اوسطاً 25 ماہ تک زندہ رہے جبکہ وہ چوہے جو وقتی فاقوں کے بعد کھانا کھاتے تھے وہ اوسطاً 28 ماہ تک زندہ رہے۔‌دوسری جانب وہ چوہے جنہوں نے روزانہ کیلوریز کی ضروری مقدار کا 80 فی صد حصہ کھایا وہ 30 ماہ تک زندہ رہے جبکہ وہ جنہوں نے 60 فی صد حصہ کھایا وہ 34 ماہ تک زندہ رہے۔‌ہر گروپ میں زندگی کا دورانیہ مختلف رہا۔ مثال کے طور پر وہ چوہے جنہوں نے سب سے کم کیلوریز کی کھپت کی تھی وہ چند ماہ سے 4.5 سال تک زندہ رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے