پاکستان تازہ ترین

کرم میں ایک بار پھر قبائلی تصادم، فائرنگ سے 11 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

کرم میں ایک بار پھر قبائلی تصادم، فائرنگ سے 11 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

ضلع کرم میں دو قبائل کے مابین فائرنگ سے 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔‌ڈپٹی کمشنر جاویداللہ محسود کے مطابق کنج علیزئی پہاڑوں اور ٹل پاراچنار روڈ پر فائرنگ ہوئی، واقعہ میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔‌ذرائع ہسپتال کے مطابق زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں پہنچادیا گیا ہے جبکہ علاقے میں پولیس و سیکیورٹی فورسز کی نفری پہنچ گئی ہے۔‌پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کی واقعات کی تحقیقات کی جارہی ہیں، صبح مقبل قبائل کی جانب سے طوری قبائل پر فائرنگ کے واقعے کے بعد ضلع بھر میں حالات کشیدہ ہوگئے تھے۔‌ڈپٹی کمشنر جاویداللہ محسود نے بتایا کہ ضلع بھرمیں آمدورفت کے راستے محفوظ بنانے اور حالات معمول پر لانے کے لئے اقدامات اٹھارہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے