انٹرٹینمنٹ

برٹنی اسپیئرز نے تین ناکام شادیوں کے بعد چوتھی شادی کس سے کی؟

برٹنی اسپیئرز نے تین ناکام شادیوں کے بعد چوتھی شادی کس سے کی؟

امریکا: امریکا کی مشہور گلوکارہ برٹنی اسپیئرز نے اپنے آپ سے ہی شادی کا اعلان کرکے اپنے پرستاروں کو حیران کردیا ہے۔

برٹنی اسپیئرز نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شادی کے لباس میں اپنی تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’یہ اب تک کی سب سے شاندار چیز ہے‘‘۔

انسٹاگرام پوسٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ برٹنی اسپیئرز نے شادی کا سفید گاؤن پہنا ہوا ہے اور چہرے پر دلکش نقاب ہے۔

ایک اور ویڈیو میں گلوکارہ کو سفید گاؤن اور کالے جوتوں کے ساتھ پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ جس کے کیپشن میں انہوں نے ترک اور کیکاؤس جزیرے کےلیے اپنی روانگی کا اعلان کیا۔

برٹنی اسپیئرز نے پہلی شادی 2004 میں اپنے بچپن کے دوست جیسن ایلن الیگزینڈر سے کی تھی مگر بدقسمتی سے اسی سال دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔

بعد ازاں برٹنی اسپیئرز نے گلوکار کیون فیڈرلائن سے 2004 کے آخر میں شادی کی، جن سے 2007 میں ان کی طلاق ہوگئی۔

برٹنی اسپیئرز کے دوسرے شوہر سے دو بچے بھی ہیں اور ان کی حوالگی نہ ملنے سمیت دیگر قانونی مسائل اور پیچیدگیوں کی وجہ سے گلوکارہ 2008 میں ذہنی توازن کھو بیٹھی تھیں، جس وجہ سے ان کے والد کو عدالت نے ان کا قانونی سرپرست مقرر کیا تھا۔

گلوکارہ 13 سال کی طویل قانونی جنگ کے بعد 12 نومبر 2021 کو اپنے والد کی سرپرستی ختم کرانے میں کامیاب ہوئی تھیں۔ جس کے بعد انھوں نے 2021 میں اپنے سے بارہ سال چھوٹے صام اصغری سے منگنی اور بعد ازاں 2022 میں شادی کرلی تھی۔ لیکن یہ شادی بھی 14 ماہ کے عرصے میں ختم ہوگئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے