کھیل

جنوبی افریقہ کیخلاف ون ڈے سیریز، روہت شرما باہر کیوں ہوگئے؟

جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے بھارت کے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بی سی سی آئی نے جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا، انجری کے شکار روہت شرما کی جگہ لوکیش راہول ٹیم کی قیادت کریں گے۔

ون ڈے سیریز میں فاسٹ بولر جسپریت بمرا نائب کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔
بھارتی بورڈ کی جانب سے اسکواڈ میں ویرات کوہلی کے ہوتے ہوئے بھی انہیں کپتانی نہیں سونپی گئی۔
بھارتی اسکواڈ میں شیکھر دھون، سوریا کمار یادیو، رشبھ پنٹ، ایشون، بھونیشور کمار اور محمد سراج شامل ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان ون ڈے سیریز 19 جنوری سے کھیلی جائے گی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ سارو گنگولی اور ویرات کوہلی کے درمیان تناؤ کی خبریں سامنے آئی تھیں جس کی وجہ ویرات کوہلی کی ٹی 20 کی کپتانی سے دستبرداری بتائی گئی تھی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے