کھیل

پہلا ون ڈے 256 رنز کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری

پہلا ون ڈے 256 رنز کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری

کراچی: پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف 256 رنز کے تعاقب میں 9.1 اوورز میں 1 کھلاڑی کے نقصان پر 41 رنز بنالیے۔ نیشنل بینک کرکٹ ارینا کراچی میں کھیلے جارہے ایک روزہ سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر رنز255 اسکور کیے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے مائیکل بریسویل 43 اور وکٹ کیپر بیٹر ٹام لیتھم 42 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ گلین فلپس 37، ڈیرل مچل 36، فِن ایلن 29، کپتان کین ولیم سن 26، مچل سینٹنر 21 رنز بنا کر آٹ ہوئے۔ ٹِم ساتھی 15 جبکہ لوکی فرگوسن 1 رنز بنا کر ناٹ آٹ پویلین لوٹے۔ پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے 10 اوورز میں 57 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔ ڈیبیوٹنٹ اسامہ میر 2 جبکہ محمد وسیم اور محمد نواز 1،1 وکٹ لے سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے