کراچی: نیوزی لینڈ کے خلاف 262 رنز کے تعاقب میں پاکستان نے 42 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنا لیے ہیں۔ نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں کیویز نے مہمان ٹیم کو جیت کیلیے 262 رنز کا ہدف دے دیا۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، ابتدا میں کیوی اوپنر فن ایلن جلد وکٹ گنوا بیٹھے تاہم کین ولیمسن اور ڈیون کانوے میں 181 رنز کی پارٹنرشپ قائم کرکے نیوزی لینڈ کی پوزیشن مستحکم کردی۔ فن ایلن ایک، ڈیرل مچل 5، ڈیون کانوے نے 13 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 101 رنز بنائے جبکہ کپتان کین ولیمسن 85 رنز بناکر آپٹ ہوئے۔ کیویز کی ٹیم 49.5 اوورز میں 261 رنز بنا کر آٹ ہوئی،