اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت قومی سلامتی اورامن وامان کی صورتحال پر اہم اجلاس آج ہوگا۔ اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال ،پی ٹی آئی لانگ مارچ ودیگر امور کو زیرغورلایاجائے گا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے قومی سلامتی اورامن وامان کی صورتحال پر اہم اجلا س طلب کرلیاہے ۔ اجلاس آج شام کوہوگا جس میں وفاقی وزرا ،حکومتی اتحادی رہنما اوراعلی سیکیورٹی حکام شرکت کریں گے. حکومت میں شامل تمام پی ڈی ایم پارٹیوں کے لیڈروں کو میٹنگ میں مدعو کیا گیا ہے۔