ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار سینئر صحافی ارشد شریف کی موت کے حوالے سے اہم پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔ ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کی وفات سے جڑے حقائق تک پہنچنا ضروری ہے کیونکہ اس حوالے سے اداروں، لیڈرشپ اور آرمی چیف پر بے بنیاد الزام تراشی کی گئی۔ مبینہ امریکی سازش کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا سابق وزیراعظم نے سائفر پر کہا تھا کہ کوئی بڑی بات نہیں لیکن پاکستانی سفیر کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا، اسد مجید کے حوالے سے من گھڑت خبر بھی چلائی گئی۔