لاہور: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اگر صدر مملکت پی ٹی آئی سے مذاکرات کرانا چاہتے ہیں تو ہم تیار ہیں اور اگر عمران خان عارف علوی کے ذریعے بات چیت کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے بھی ہمارے دروازے کھلے ہیں۔ جاوید چوہدری کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ صدر مذاکرات میں کردار ادا کریں تو ہم بات چیت کے لیے تیار ہیں، صدر دوبارہ متحرک ہوں، ان کا ایک آئینی عہدہ ہے ، ہمیں اس میں کوئی مضحکہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست کے اندر غیر سیاسی اداروں کو ملوث کرنا کوئی اچھی نہیں روایت ہے، خان صاحب اگر جمہوری دائرے کے اندر رہتے ہوئے کسی قسم کی بات چیت کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے ہمارے دروازے کھلے ہیں۔