تجارت

4 ماہ میں تجارتی خسارے میں 4.2 ارب ڈالر کی کمی

4 ماہ میں تجارتی خسارے میں 4.2 ارب ڈالر کی کمی

اسلام آباد:رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران تجارتی خسارے میں 4.2 ارب ڈالر کی کمی ہوئی جو کہ 27 فیصد کے برابر ہے۔۔ مرکزی بینک کی جانب سے درآمدات کے حوالے سے لگائی جانے والی مختلف پابندیاں تجارتی خسارے میں کمی کی بڑی وجہ بن کر سامنے آئیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ تجارتی خسارے میں کمی سے پاکستان کو بیرونی قرضوں کی ادائیگی میں سہولت میسر آئے گی۔ ادارہ شماریات کے اعداد وشمار کے مطابق جولائی تا اکتوبر پاکستان کا تجارتی خسارہ 27 فیصد کمی کے بعد 11.5ارب ڈالر کی سطح پر آ گیا۔تاہم برآمدکنندگان اربوں روپے کی سبسڈیز، آسان قرضوں، کم محصولات اور گزشتہ چار سال کے دوران روپے کی قدر میں ہونے والی 100فیصد کمی کے باوجود اچھی کارکردگی نہ دکھا سکے، جس کے نتیجے میں 38 ارب ڈالر سالانہ برآمدات کا طے شدہ ہدف پانا ایک خواب بن کر رہ گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے