تجارت

ورلڈ بینک پاکستان کو 500 ملین ڈالر دے گا معاہدے طے

ورلڈ بینک پاکستان کو 500 ملین ڈالر دے گا معاہدے طے

اسلام آباد: عالمی بینک پنجاب لچکدار اور جامع زرعی تبدیلی کے منصوبے اورخیبر پختونخوا ایکسیس بیلٹی پراجیکٹ کیلیے پاکستان کو مجموعی طور 50 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا جس کے لیے پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان معاہدے طے پاگئے ہیں۔ پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان معاہدے کے تحت عالمی بینک پنجاب لچکدار اور جامع زرعی تبدیلی کے منصوبے پر 20 کروڑ ڈالرجبکہ خیبر پختونخوا ایکسیس بیلٹی پراجیکٹ کیلیے 30کروڑڈالر فراہم کرے گا۔ وزارت اقتصادی امور کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق عالمی بینک نے 200 ملین امریکی ڈالر مالیتی پنجاب لچکدار اور جامع زرعی تبدیلی کے منصوبیاور 300 ملین امریکی ڈالر مالیت کی خیبر پختونخوا ایکسیس بیلٹی پروجیکٹ کے لیے عالمی بینک کے ساتھ کل 500 ملین امریکی ڈالر کے مالیاتی معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے