پوگو اسٹک فروٹ ننجا کے نام سے مشہور امریکی شہری نے پوگو اسٹک پر اچھلتے ہوئے سیب کاٹنے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ ڈیوڈ رش نامی شخص نے ایک منٹ میں 56 سیب کاٹ کر اپنا نام گینیز ورلڈ ریکارڈ میں درج کروا لیا۔ ڈیوڈ رش نے ریکارڈ قائم کرنے کی یہ ویڈیو اپنے یوٹیوب چینل پر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ سیب کاٹنے سے زیادہ مشکل کام ہاتھوں کے استعمال کے بغیر پوگو اسٹک پر اچھلنا تھا۔ ڈیوڈ رش ایک سیریل ریکارڈ بریکر ہیں، اس سے قبل STEM (سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، اور ریاضی) کی تعلیم کو فروغ دینے کے لیے 250 سے زائد گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر چکے ہیں۔
دلچسپ اور عجیب
کھیلتے کودتے سیب کاٹنے کا عالمی ریکارڈ
- by web desk
- نومبر 3, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1419 Views
- 2 سال ago