صحت

حمل کے سبب خواتین کی ہڈیوں میں دائمی بدلا آتا ہے تحقیق

حمل کے سبب خواتین کی ہڈیوں میں دائمی بدلا آتا ہے تحقیق

نیو یارک: ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ حمل کی وجہ سے خواتین کی ہڈیوں میں دائمی بدلا آ جاتا ہے۔ ماہرینِ بشریات کی ایک ٹیم کو ایک تحقیق میں یہ معلوم ہوا کہ وہ قدیم خواتین جنہوں نے بچوں کو جنم دیا ان میں کیلشیئم اور فاسفورس کی سطح ان خواتین کی نسبت کم تھی جنہوں نے کسی بچے کو جنم نہیں دیا تھا۔ ماہرین کے مطابق اپنے بچوں کو دودھ پلانے کی وجہ سے ان خواتین کی ہڈیوں میں میگنیشیئم کی بھی واضح کمی تھی۔تاہم، دیگر مطالعات کے مطابق کیلشیئم اور فاسفورس کی کمی ہڈیوں کی کمزوری کا سبب بن سکتی ہے۔ اس تحقیق سے حاصل ہونے والے نتائج کا مقصد ان منرلز کے کم ہونے سے صحت پر پڑنے والے اثرات کو جاننا نہیں بلکہ یہ جاننا تھا کہ زندگی میں ہونے والے وقوعات کے تحت ہڈیوں میں کس طرح تبدیلی آتی ہے۔ نیو یارک یونیورسٹی کی ایک ماہرِ بشریات اور تحقیق کی شریک مصنفہ ڈاکٹر شیرا بیلے کا کہنا تھا کہ ہڈی انسانی ڈھانچے کا ساکت یا مردہ حصہ نہیں ہوتی ہے۔ یہ مستقبل بنیادوں پر عضویاتی عمل کے ساتھ خود کو جاگزیں کرتی ہیں۔ پلوس ون جرنل میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے نتائج حاصل کرنے کے لیے محققین نے پرائمیٹ مردوں اور عورتوں کی پختہ ہڈیوں کی شرح نمو کا مطالعہ کیا۔ ان ہڈیوں کا مطالعہ کرنے کے لیے محققین نے الیکٹرون مائیکرو اسکوپی اور انرجی ڈسپرسِیو ایکس رے تجزیے کا استعمال کیا تاکہ ہڈیوں کے ٹشوں کے نموں کے کیمیائی مرکبات کو دیکھا جا سکے۔ اس طریقے کی وجہ سے سائنس دان کیلشیئم، فاسفورس، آکسیجن، میگنیشیئم اور سوڈیم کی سطح میں تبدیلی کے متعلق معلوم کر سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے