ہالی ووڈ فلموں میں لوگوں کی مدد کرنے والا کردار سپرمین کو اپنی جان بچانے کے لیے مدد لینی پڑی۔ بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں ہوا کے خراب معیار اور فضائی آلودگی سے تنگ لوگوں نے اس مسئلے پر حکام کی توجہ دلانے کے لیے مزاحیہ میمز بنانا شروع کردی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں دھند اور آلودہ ہوا کی وجہ سے کچھ اسکولوں کو بند بھی کردیا گیا ہے۔ ایک اکاونٹ سے ٹوئٹر پر مزاحیہ جملے کے ساتھ دلچسپ تصویر شیئر کی گئی ، لکھا گیا کہ سپرمین کی دہلی میں 10منٹ تک اڑنے کے بعد کی حالت۔ اس کے علاوہ دیگر کئی اکاونٹس سے بھی بالی ووڈ فلموں کی تصاویر کو استعمال کرتے ہوئے لوگوں نے دہلی کی فضائی آلودگی کو بیان کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعلی اروند کیجریوال نے آج سے شہر کے پرائمری اسکولز بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔