اسلام آباد(تحصیل رپوٹر)بجلی چوری یقینی طور پر ایک غیر اخلاقی فعل اور قومی جرم ہے جس کا سدباب آئیسکو انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے اور اس مقصد کے حصول کے لئے آئیسکو کے تمام آپریشن سرکلز میں بھرپور اور بلاتفریق کاروائیوں کا سلسلہ تسلسل سے جاری ہے۔ چیف ایگزیکٹو آئیسکو ڈاکٹر محمد امجد خان نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ماہ اکتوبر2022 کے دوران دوران چیکنگ آئیسکو کی ٹیموں نے 3ہزار93مشکوک میٹرز پکڑے جن میں3012میٹرز سلو پائے گئے،39میٹرز سے بجلی کی ڈائریکٹ سپلائی لی جا رہی تھی جب کہ05میٹرز میں سوراخ کر کے بجلی کی غیر قانونی سپلائی کی جا رہی تھی۔ متعلقہ صارفین کو14لاکھ50ہزار یونٹس کی مد میں3کروڑ30لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں اورقانونی کارروائی کے لئے متعلقہ صارفین کے خلاف تھانوں میں درخواستوں کا اندراج بھی کر دیا گیا ہے۔ چیف ایگزیکٹو نے کہا ہے کہ کسی کو ہر گز اجازت نہیں کے وہ بجلی استعمال کرے مگر اس کا بل ادا نہ کرے یہ قومی امانت ہے جس کیلئے ہم تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔ آئیسکو چیف نے صارفین سے درخواست کی ہے کہ وہ اس قومی ذمہ داری میں آئیسکو کا ساتھ دیں اور بجلی چوری اور اس میں معاونت کرنے والوں کی اطلاع متعلقہ ایس ڈی او ،ایکسین یا چیف ایگزیکٹو کمپلینٹ اینڈ مانیٹرنگ سیل آئیسکو اسلام آباد کے نمبرز 051-9252933, 051-9252934 پر دیں تا کے ان ملک اور اداروں کے دشمن عناصر کے خلاف بروقت کاروائی عمل میں لائی جائے۔ ان ملک اور اداروں کے دشمن عناصر کے خلاف بروقت کاروائی عمل میں لائی جائے۔