دنیا

امریکا میں فائرنگ 5 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 8 افراد ہلاک

امریکا میں فائرنگ 5 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 8 افراد ہلاک

امریکی ریاست یوٹاہ میں فائرنگ سے 5 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 8 افراد ہلاک ہوگئے۔ اینوک شہر میں پولیس نے گھر سے 8 افراد کی لاشیں برآمد کیں، شہری حکام کے مطابق یہ نہیں بتایا گیا کہ قتل کی واردات کب ہوئی۔ تمام لاشوں پر گولیوں کے نشانات ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ موت گولیاں لگنے سے ہوئی۔ قریبی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ یہ خاندان باقاعدگی سے چرچ آتا تھا، حکام کا کہنا ہے کہ دو دن میں معلوم ہوسکے گا کہ گھر کے اندر ایسا کیا ہوا جس سے 8 افراد مارے گئے۔ شہری حکام نے کہا کہ اس وقت ہم نہیں سمجھتے کہ دیگر شہریوں کی زندگی کو کوئی خطرہ ہے اور کوئی ملزم مفرور ہے، لیکن تحقیقات جاری ہیں۔ خیال رہے کہ پولیس نے ویلفیئر چیک کے دوران گھر سے لاشیں برآمد کی تھیں،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے