سا ئنس و ٹیکنالوجی

دودہائیوں میں سمندروں میں مائیکروپلاسٹک تین گنا بڑھ گئے

دودہائیوں میں سمندروں میں مائیکروپلاسٹک تین گنا بڑھ گئے

بارسیلونا: ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ 20 سالوں میں سمندروں کی تہہ میں مائیکرو پلاسٹک کی مقدار میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔ ایک مطالعے میں محققین کی ایک ٹیم، جس میں اسپین کی آٹونومس یونیورسٹی آف بارسیلونا اور ڈنمارک کی آلبرگ یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف بِلٹ انوائرنمنٹ کے محققین بھی شامل تھے، کے سامنے یہ بات آئی کہ سمندر کی 100 میٹر یا اس سے زیادہ کی گہرائی میں پلاسٹک کے کچرے کے باریک ٹکڑوں کا ذخیرہ جمع ہو رہا ہے۔ مائیکرو پلاسٹک، پلاسٹک کے اتنے باریک ٹکڑے ہوتے ہیں جن کو انسانی آنکھ سے نہیں دیکھا جاسکتا۔ سائنس دانوں کے مطابق یہ چیز معاشرے میں پیکجنگ اور دیگر معاملات میں پلاسٹک کی اشیا کے بڑھتے استعمال کو ظاہر کرتی ہے۔ساتھ ہی انہوں نے خبردار کیا کہ دنیا فی الحال کسی بھی پلاسٹک کی شے کے استعمال کو ترک کرنے سے کوسوں دور ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے