پشاور / مری: خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں اور ملکہ کوہسار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے مختلف علاقوں، ہری پور، پنڈ دادن خان کے شہر اور مضافات میں رہنے والوں نے زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے جس کے بعد وہ خوف کے عالم میں کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ گلگت، بلتستان، باجوڑ سمیت دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ علاوہ ازیں ملکی کوہسار مری میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد وہاں ریسکیو 1122 کو الرٹ کردیا گیا۔ وادی لیپہ اور فیصل آباد میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔