تجارت

ڈالر قلت کی وجہ اسمگلنگ نہیں بلکہ ذخیرہ اندوزی ہے ایف بی آر

ڈالر قلت کی وجہ اسمگلنگ نہیں بلکہ ذخیرہ اندوزی ہے ایف بی آر

اسلام آباد: ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں ڈالر کی قلت میں کرنسی اسمگلنگ کے کردار کو بعض مفاد پرست بڑھا چڑھا کر پیش کر رہے ہیں کیونکہ تقریبا 90 فیصد قلت ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کی وجہ سے ہے نہ کہ اسمگلنگ کے باعث۔ ان خیالات کا اظہار ایف بی آر کے ممبر کسٹمز آپریشنز مکرم علی جاہ نے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی کے پاس بھی کرنسی اسمگلنگ کے حجم کے بارے میں درست اعداد وشمار نہیں لیکن شواہد بتاتے ہیں کہ مارکیٹ میں ڈالر کی موجودہ قلت میں کرنسی کی اسمگلنگ کا حصہ صرف 10 فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوپن مارکیٹ اور گرے کرنسی مارکیٹ کے درمیان فرق 30 روپے فی ڈالر تک بڑھ چکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے