آسٹن: سائنس دانوں کو کائنات کے ابتدا میں ایسی کہکشائیں دریافت ہوئیں ہیں جو حیران کن حد تک ہماری کہکشاں ملکی وے سے مشابہ ہیں۔ سائنس دانوں کی جانب سے یہ دریافت کائنات کے ماضی میں جھانکنے کی صلاحیت رکھنے والی ناسا کی جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کا استعمال کرتے ہوئے کی گئی۔ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن میں قائم یونیورسٹی آف ٹیکساس کے پروفیسر اسٹیون فِنکلسٹائن کی رہنمائی میں کیے جانے والے فلکیاتی سروے میں سائنس دانوں نے ایسی کہکشائیں دریافت کیں جن میں اسٹیلر بار موجود ہیں۔ اسٹیلر بار سلاخوں کی ایک لمبی پٹی ہوتی ہے جو کہکشاں کے درمیان سے کناروں تک جاتی ہے۔ محققین کے مطابق جن کہکشاں کی نشان دہی کی گئی ہے وہ اس وقت کی ہیں جب ہماری کائنات کی عمر اس کی موجودہ عمر کی ایک چوتھائی تھی۔
سا ئنس و ٹیکنالوجی
کائنات کے ابتداء میں موجود ملکی وے سے مشابہ کہکشاں
- by web desk
- جنوری 8, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1444 Views
- 3 سال ago