مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا ٹوئٹر پر شکریہ ادا کیا ہے۔ مریم نواز نے فواد چوہدری کی جانب سے صحت سے متعلق نیک تمناں کے اظہار پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔ وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے مریم نواز کے گلے کے آپریشن کے حوالے سے تفصیلات شیئر کی تھیں جس کے بعد تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے ان کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا تھا۔ مریم اورنگزیب نے ٹوئٹر پر بتایا تھا کہ مریم نواز کا سوئٹزر لینڈ کے شہر جنیوا میں گلے کا آپریشن 3 گھنٹے جاری رہا جس کے بعد اب وہ خیریت سے ہیں۔ مریم اورنگزیب کے اس ٹوئٹ کے بعد پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے مریم نواز کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا تھا –