صحت

میٹھے مشروبات گنج پن کی وجہ بن سکتے ہیں

میٹھے مشروبات گنج پن کی وجہ بن سکتے ہیں

بیجنگ: گنج پن کی ایک کیفیت ایسی ہوتی ہے جس میں مخصوص حصوں سے بال غائب ہوجاتے ہیں اور اب ماہرین نے میٹھے مشروبات اور اس طرح کے گنج پن کے درمیان مضبوط تعلق دریافت کیا ہے۔ سر کی اطراف، درمیانی حصے یا اگلے رخ سے بال گرنے کا عمل میل پیٹرن ہیئرلاس (ایم پی ایچ ایل) کہلاتا ہے۔ ماہرین نے مغربی طرزکی غذاں اور اس کیفیت کے درمیان غور کیا تو معلوم ہوا کہ جوس، سافٹ ڈرنکس، انرجی ڈرنکس اور دیگر شیریں مشروبات سے اس طرح کے گنج پن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اس طرح کی کیفیت کے دیگر عوامل بھی ہوسکتی ہے جن میں ڈپریشن، بے خوابی، غذا اور جینیات بھی شامل ہیں تاہم میٹھے مشروبات بھی اس کا خطرہ بڑھا سکتے ہیں۔ چین میں جنوری سے اپریل 2022 میں ایک اہم سروے کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے