نظراندازکرکٹرزکو امید کی کرن دکھائی دینے لگی جب کہ نئے چیف سلیکٹر نے سب کیلیے آپشن کھلا رکھنے کا عندیہ دے دیا۔نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں ہارون رشید نے کہا کہ میں پہلے بھی نہ صرف سینئر بلکہ جونیئر سطح پر بھی چیف سلیکٹر کے طور پر کافی عرصے کام کرچکا ہوں،حال ہی میں عبوری سلیکشن کمیٹی کا کنوینئر بھی رہا،اب یہ اہم ذمہ داری ملی تو پوری دیانتداری کے ساتھ انصاف کرنے کی کوشش کروں گا،اس سوال پر کہ 70 سال کی عمر میں یہ ذمہ داری نبھانا مشکل تو نہیں ہوگا؟ انھوں نے کہا کہ میں ایک اسپورٹسمین کے طور پر کوشش تو کرتا ہوں مگر یہ اللہ تعالی کا کرم ہے کہ فٹنس اور صحت بہت اچھی ہے، تجربے کے ساتھ کام میں مہارت بھی آجاتی ہے –