پاکستان

شمالی وزیرستان سیکورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ 2 دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان سیکورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ 2 دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مارے گئے دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ واقعہ شمالی وزیرستان کے علاقے ایشام میں پیش آیا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے ہلاک دہشتگرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ پاک فوج دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں 87 ہزار پاکستانی شہریوں، پاک فوج اور پولیس کے اہلکاروں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے