پاکستان

سازش اور ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے آئی امپورٹڈ حکومت کو نہیں مانتا عمران خان

سازش اور ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے آئی امپورٹڈ حکومت کو نہیں مانتا عمران خان

سابق وزیراعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے حکومت پر تنقید کی ہے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین نے ٹوئٹر پر لکھا کہ سازش اور ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے آئی امپورٹڈ حکومت کو نہیں مانتا۔ عمران خان نے لکھا کہ شہباز شریف نے 10 ماہ میں معیشت اور جمہوریت کو تباہ کردیا۔ سابق وزیراعظم نے لکھا کہ شہباز شریف نے ڈھٹائی اور فسطائیت کے ذریعے معیشت اور جمہوریت کو تباہ کیا۔ انہوں نے لکھا کہ شہباز شریف نے بنیادی انسانی حقوق سلب اور قانونی کی حکمرانی ختم کر کے جمہوریت اور معیشت کو تباہ کیا۔ عمران خان نے یہ بھی لکھا کہ شہباز شریف کی انہی حرکتوں کے سبب دہشت گردی بھی پھیلی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے