امریکا کی جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں پر شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی بہن کم یو جونگ نے امریکا کے لیے انتباہ جاری کر دیا۔ شمالی کوریا نے 2 روز قبل ایک اور بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ شمالی کوریا کے میزائل تجربات کے بعد شمالی کوریا کیخلاف جنوبی کوریا نے نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے پڑوسی ملک شمالی کوریا کے میزائل تجربات کی مذمت کی ہے۔ جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ سنگین اشتعال انگیزی کو فوری بند کیا جانا چاہیے۔ امریکی انڈو پیسیفک کمانڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا کے تازہ ترین میزائل لانچ سے کوئی فوری خطرہ نہیں۔


