کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جارح مزاج بلیباز افتخار احمد بھی بابراعظم کی قائدانہ صلاحیت پر انکی حمایت میں سامنے آگئے۔ مقامی ٹی وی چینل کو دیئیگئے انٹرویو میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بلیباز افتخار احمد نے کہا کہ بابراعظم کی کپتانی کو تنقید کرنا گناہ کے مترادف ہے، ہر کوئی جانتا ہے کہ بابراعظم جیسا کھلاڑی دنیا میں کوئی نہیں۔ کپتان پر تنقید کرنے سے پہلے اسطرح کا کرکٹر بنیں اور پھر بات کریں۔ قبل ازیں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے بابراعظم کے حوالے سے کہا تھا کہ شائقین کو پاکستانی کپتان کی قدر کو سمجھنا چاہیے اور ان پر غیر ضروری تنقید نہیں کرنی چاہیے۔ انکا کہنا تھا کہ بحیثیت قوم ہم بابر کی قدر نہیں کررہے اور اس پر دبا ڈال رہے ہیں، ہمیں بابر کا احترام کرنا چاہیے تنقید کریں لیکن کسی کی دل آزاری نہیں۔