کھیل

لاہور قلندرز کے شائقین کو میچ کے دوران کیا سرپرائز ملے گا

لاہور قلندرز کے شائقین کو میچ کے دوران کیا سرپرائز ملے گا

لاہور قلندرز کے ہوم گرانڈ پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کی میچز کے دوران فینز اِن اونرز ڈگ آٹ کیلئے آج بھی قرعہ اندازی ہوگی۔ ترجمان لاہور قلندرز کے مطابق عمران خان انکلوژر میں بیٹھے شائقین کرکٹ وہاں موجود قلندرز باکس میں اپنا نام ڈال سکتے ہیں، میچ کے دوران قرعہ اندازی میں نام نکلنے والے فین کو گرانڈ میں اونرز ڈگ آٹ میں بیٹھایا جائے گا۔ خوش قسمت فین کو کھلاڑیوں کے ساتھ تصاویر بنوانے اور بات کرنے کی اجازت ہوگی۔ واضح رہے کہ لاہور قلندرز کی ٹیم ہوم گرانڈ پر آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میدان میں اترے گی۔ قبل ازیں لاہور قلندرز نے 8 سالہ کرکٹ فین عاکف کی قذافی اسٹیڈیم لاہور میں داخلے کی خواہش پوری کی تھی، جس نے کھلاڑیوں کے ساتھ فوٹوز بنوائیں اور اونرز ڈگ آٹ میں بیٹھ کر میچ دیکھا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے