تازہ ترین

وزیر اعظم کا مسلسل 3 بریک ڈاؤنز پر اظہار برہمی

وزیر اعظم کا مسلسل 3 بریک ڈاؤنز پر اظہار برہمی

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پاور بریک ڈان کی انکوائری رپورٹ پیش کردی گئی، وزیراعظم نے مسلسل 3 بریک ڈانز پر برہمی کا اظہار کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ نے ذمہ دار افسران اور اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کرنے کی منظوری دے دی۔ 23 جنوری کے بریک ڈان پر 18 صفحات پر مشتمل رپورٹ کابینہ میں پیش کی گئی، جس میں نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی)، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) اور پاور کنٹرول منیجمنٹ اور شفٹ انچارج کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔ پاور منسٹری کو جامع پلان بنانے کی بھی ہدایت کی گئی تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے، وزیراعظم نے سسٹم کی بہتری کیلئے ہنگامی اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے