صحت

بے خوابی بالخصوص خواتین کو دل کا مریض بناسکتی ہے

بے خوابی بالخصوص خواتین کو دل کا مریض بناسکتی ہے

اسکندریہ: ایک نئی تحقیق کے مطابق بے خوابی اور روزانہ پانچ گھنٹے سے کم کی نیند امراضِ قلب کی باعث بن سکتی ہیں تاہم اس کا اثر خواتین پر زیادہ ہوسکتا ہے۔ کلینکل کارڈیالوجی نامی جرنل میں شائع ایک طویل تحقیق میں امریکا، ناروے، جرمنی، تائیوان اور چین سے 12 لاکھ افراد کا ڈیٹا لیا گیا ہے۔ اکثریت (96 فیصد افراد) کو دل کا کوئی مرض نہ تھا اور مطالعے میں شامل خواتین کی تعداد 43 فیصد تھی۔ پھر معلوم ہوا کہ شرکا کی 13 فیصد تعداد کسی نہ کسی طرح بے خوابی (انسومنیا) کی شکار تھی۔ یعنی ان میں تین بڑی علامتیں تھیں کہ انہیں سونے میں مشکل پیش آرہی تھی، مسلسل گہری نیند برقرار رکھنا ممکن نہ تھا اور وہ جلدی اٹھ رہے تھے اور دوبارہ سونے کے قابل نہ تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے