ممبئی: بھارت کی معروف اداکارہ سشمیتاسین نے انکشاف کیا ہے کہ ان کو دل کا دورہ پڑا تھا اور وہ دل کی سرجری سے گزری ہیں۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو اس خبر سے آگاہ کیا ہے اور یہ بھی بتایا کہ وہ بیماری سے صحت یاب ہورہی ہیں۔ 47 سالہ اداکارہ نے بتایا کہ کچھ دن قبل ان کو دل کا اٹیک ہوا تھا اور فوری طور پر ان کی انجیوپلاسٹی کی گئی اور اسٹنٹ ڈالا گیا۔ سشمیتاسین نے مزاحیہ انداز میں لوگوں کو بتایا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ میرے کارڈیولوجسٹ نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ میرا دل بہت بڑا ہے۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں ان لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اداکارہ کو اس مشکل وقت میں فوری طور پر مدد فراہم کی۔
انٹرٹینمنٹ
بالی وڈ اداکارہ سشمیتاسین کو دل کا دورہ اسٹنٹ ڈال دیا گیا
- by web desk
- مارچ 2, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1412 Views
- 3 سال ago