تازہ ترین

عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی ناقابل سماعت قرار

عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی ناقابل سماعت قرار

لاہور: ہائیکورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کو ناقابل سماعت قرار دے دیا۔ توہین عدالت کی کارروائی کے لیے درخواستوں پر سماعت ہوئی، جس پر عدالت نے آفس اعتراض کو برقرار رکھتے ہوئے درخواستوں کو ناقابل سماعت قرار دیا۔ عدالت نے کہا کہ بادی النظر میں عمران خان کے بیانات سپریم کورٹ کے جج کے بارے میں ہیں، ایسے میں درخواستیں لاہور ہائیکورٹ میں کیسے قابل سماعت ہیں۔ آفس ہائیکورٹ نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض لگایا تھا اور آفس ہائیکورٹ نے درخواست گزار کو سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی۔ اعتراض کیا گیا تھا کہ ججوں کو درخواست میں فریق نہیں بنایا جا سکتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے