صحت

راولپنڈی کی اطراف ڈینگی کے تدارک کا منصوبہ تیار

راولپنڈی کی اطراف ڈینگی کے تدارک کا منصوبہ تیار

اسلام آباد: ضلع راولپنڈی کے محکمہ صحت نے ڈینگی کی ممکنہ نئی لہر کا مقابلہ کرنے کے لیے ڈینگی کے خلاف مہم کے لیے کئی ایک اقدامات اٹھائے ہیں جن کا مقصد اس جان لیوا مرض کا پھیلا روکنا ہے۔ آفیشلز کے مطابق ڈینگی کے ممکنہ مراکز بننے والے علاقوں کی سخت نگرانی جلد شروع کی جائے گی جن میں پوٹوہار اور چکلالہ کینٹ کے علاقے شامل ہیں۔ ساتھ ہی روزانہ کی اجرت پر کام کرنے والے 2000 اور 1360 باقاعدہ دینگی اسٹاف کی تربیت مکمل کرلی گء ہے۔ یہ منصوبہ بندی گزشتہ برس ڈینگی کے واقعات کے تحت کی گئی ہے۔ اس منصوبے کو ڈینگی مائیکروپلان کا نام دیا گیا ہے جن میں پوٹوہار کی اطراف کے گرجہ یونین کونسل، چک جلال دین، دھمیال، کلیال، رینالا اور چکلالہ سے پوٹوہار کے وہ علاقے شامل ہیں جو ڈینگی کے پھیلا کے معاملے میں حساس ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے