پاکستان

پی ٹی آئی رہنما عمر سرفراز چیمہ کے خلاف خاتون کے اغوا کا مقدمہ درج

پی ٹی آئی رہنما عمر سرفراز چیمہ کے خلاف خاتون کے اغوا کا مقدمہ درج

گوجرانوالا: تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کے خلاف خاتون کے اغوا کا مقدمہ درج ہوا ہے۔ گوجرانوالہ میں پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کے خلاف تھانہ گکھڑ میں مہوش نامی خاتون کی مدعیت میں ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں خاتون نے کہا ہے کہ ملزمان عمر سرفراز چیمہ اور تنویر صفدر کی ایمائ پر مجھے اغواءکرنے کی کوشش کی گئی۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزمان فاروق، قدوس، صادق، ذیشان اور دیگر نے اسلحہ کے زور پر میری فصل بھی تباہ کی، ملزمان نے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے کپڑے بھی پھاڑ دیے ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے