پاکستان تازہ ترین

کامران ٹیسوری نے بطور گورنر سندھ حلف اٹھالیا

کامران ٹیسوری نے بطور گورنر سندھ حلف اٹھالیا

کامران ٹیسوری نے سندھ کے 34 ویں گورنر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا۔ گورنرہاس کراچی میں 34 ویں گورنر سندھ کی تقریب حلف برادری منعقد ہوئی۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی ایم شیخ نے نومنتخب گورنر کامران ٹیسوری سے حلف لیا۔ تقریب میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ،اسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی، صوبائی وزرا، ایڈیشنل آئی جی کراچی سمیت دیگر افسران شریک ہوئے۔ ایم کیو ایم کے کئی سینئر رہنما حلف برداری کی تقریب میں شریک نہیں ہوئے صرف ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی،وسیم اختر اور خواجہ اظہار تقریب میں شریک ہوئے۔گورنر کیلئے تجویز کئے گئے عامر خان، کشورہ زہرہ، نسرین جلیل اور عامر چشتی بھی غیر حاضر رہے۔ ایم کیو ایم کے وفاقی وزرا امین الحق اور فیصل سبزواری نے بھی تقریب میں شرکت نہیں کی۔ خیال رہے کہ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گذشتہ روز محمد کامران ٹیسوری کو سندھ کا نیا گورنر تعینات کرنے کی منظوری دی تھی۔ گورنر سندھ کاعہدہ عمران اسماعیل کے استعفی کے بعد سے خالی تھا اور اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج خان درانی بطور قائم مقام گورنر فرائض انجام دے رہے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے