امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی نے ملک کو تباہ کیا۔ دونوں حکومتیں اسٹیبلشمنٹ کی مدد سے قائم ہوئیں۔ جاری بیان میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ دونوں حکومتیں اسٹیبلشمنٹ کی مدد سے قائم ہوئیں۔ موجودہ اور سابقہ حکمرانوں کی پالیسیوں میں کوئی تضاد نہیں۔ سراج الحق کا کہنا ہے حکمرانوں کے ہاں عوام کی فلاح و بہبود کا ایجنڈا پہلے تھا نہ اب ہے، ملک ہولناک معاشی، سیاسی اور سماجی بحرانوں کی زد میں ہے، معیشت آئی ایم ایف ، جاگیرداروں، وڈیروں کے کنٹرول میں ہے۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ ملک میں قانون کی بالادستی کا تصور ختم ہو چکا، احتساب نام کی کوئی چیز نہیں رہی، سیکولر لابیز سماجی اقدار کو تباہ کرنے کے در پہ ہیں۔