کراچی: پاکستان کو تین مالیاتی اداروں سے مجموعی طور پر4ارب ڈالرز ملیں گے جو سیلاب سے پیدا ہونے والے معاشی چیلنجز سے نمٹنے میں معاون ہوں گے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق ورلڈ بینک سے 1تا2ارب ڈالرز ،ایشیائی ترقیاتی بینک سے ڈیڑھ ارب اورایشین انفرا اسٹریکچر انویسٹمنٹ بینک سے 50کروڑ ڈالرز ملیں گے۔مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ ایشائی ترقیاتی بینک کا اجلاس25اکتوبر کو ہوگا ،جس میں پاکستان کیلئے ڈیڑھ ارب ڈالرز کی فراہمی کی ممکنہ طور پر منظوری دی جائیگی،حکومت نے مالی سال23کی پہلی سہہ ماہی میں بیرونی قرضوں کی مد میں4ارب ڈالرز کی ادائیگی کی،حکومت کی جانب سے محض اکتوبر میں اب تک بیرونی قرضوں کی مد میں60کروڑ ڈالرز ادا کئے جاچکے ہیں۔ اسٹیٹ بینک نے روپے کی قدر میں بہتری کیلئے مصنوعی طور پر ڈالرز فروخت کئے جانے کے امر کی تردید کی بلکہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے روپے کی مضبوطی کیلئے سخت اقدامات اٹھائے گئے۔ اسٹیٹ بینک کا کہناہے کہ جاری کھاتوں کا خسارہ گزشتہ جائزہ کے مطابق مجموعی قومی آمدن کے 3فیصد تک رہنے کی توقع ہے جبکہ مہنگائی کی شرح 18تا20فیصد کے درمیان رہنے کے امکانات ہیں۔
دلچسپ اور عجیب
معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے 4ارب ڈالرز ملیں گے اسٹیٹ بینک
- by web desk
- اکتوبر 11, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1400 Views
- 2 سال ago